ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور میں ایک ہی دن مختلف جگہوں پر تین چوری کی وارداتیں :6لاکھ مالیت کا مال لے کر چور فرار

یلاپور میں ایک ہی دن مختلف جگہوں پر تین چوری کی وارداتیں :6لاکھ مالیت کا مال لے کر چور فرار

Tue, 22 Dec 2020 19:24:06    S.O. News Service

یلاپور:22؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) یلاپور  میں جمعہ سےلےکر اتوار تک تین الگ الگ مقامات پر چوری کی وارداتیں پیش آئی ہی جبکہ  اتوار کو ایک ہی دن   تین جگہوں پر چوری کی وارداتیں انجام دئیے   جانے کو لےکر یلاپور پولس تھانے میں کیس درج کیا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یلاپور کی  شاردا گلی میں چندرشیکھر نرسمہا ہیگڈے کے گھر کی الماری میں سے قریب 40گرام وزنی ایک لاکھ بیس ہزار روپئے مالیت کا سونے کا ہار، 60ہزار روپئے 22گرام وزنی سونےکی چین، 40ہزارروپیوں کی 15گرام وزنی سونے کی چین ، 90ہزار روپئے کی 30گرام وزنی 4انگوٹھیاں، 20ہزار روپئے مالیت کے 6گرام وزنی تین سونے کے تمغے ، 80ہزار روپیوں کے 24گرام وزنی سونے کے سکے ، 50ہزارروپیوں کے مالیت کے 12گرام وزنی ایک سونے کا برسلیٹ، 20ہزارروپئے مالیت کا چاندی کا لوٹا، 25ہزارروپیوں کا چاندی کا برتن، 12ہزارروپئے کا چاندی کا لوٹا، 7ہزارروپئے کا چاندی کا شمع دان، 5ہزارروپیوں کا چاندی کا چھوٹا چراغ اور62ہزار روپئے نقد سمیت کل 5لاکھ 91ہزارروپئے مالیت کے سونے چاندی کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

منچی کیری مسلم گلی کے مکین زرینہ رحمت اللہ شیخ نامی گھر سے 5ہزارروپئےمالیت کے 100گرام وزنی چاندی کا  چین اور12 ہزار  روپئے نقد کی چوری ہوئی ہے۔ تعلقہ کے بیڈس گدے میں رام ناتھ دامودر جڈی پال کے گھر کے صحن میں خشکی کے لئے ڈالے ہوئے 6500 روپئے مالیت کے ایک کوئنٹل چھلکے اور کچی سپاری کی چوری ہوئی ہے۔

کیس درج کرلینےکے بعد یلاپور پولس جاسوسی کتوں اور فنگر پرنٹس ماہرین کے ذریعے چوروں کی تلاش میں ہے۔ 


Share: